حکومت کی یوٹرن پالیسی ‘ سیاست غیرسنجیدہ ہوگئی ‘ لیگی ایم این اے ساجد مہدی سلیم

حکومت کی یوٹرن پالیسی ‘ سیاست غیرسنجیدہ ہوگئی ‘ لیگی ایم این اے ساجد مہدی ...

  

ماچھیوال (نامہ نگار) مسلم لیگی ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریف کیس اور بٹوا(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کیس نے پی ٹی آئی کی ایمانداری کا پول کھول دیا ہے عمران اینڈ کمپنی کہتی کچھ اور کرتی کچھ اور ہے ان کے تمام بیانات سیاسی ثابت ہو رہے ہیں ان کی کسی بھی بات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا میرٹ کے دعویداروں کی جانب سے بھی اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی نے سیاست کو غیر سنجیدہ کر دیا اب اس غیر سنجیدگی کی وجہ سے پارلیمنٹ میں کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں بٹوا چوری ہونے کی وجہ سے کویتی وفد انتہائی ناراض ہو گیا جس سے ملک وقوم کا نقصان ہوا دوسروں پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے چیف جسٹس کو اس بات کا بھی نوٹس لینا چاہیے بچت کے دعویداروں نے صدر اور وزراء کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا اور سادگی کی اعلی مثال قائم کر دی ہے عمران خان کا بات بات پر یو ٹرن لینا ان کی غیر سنجیدگی کو ثابت کرتا ہے ۔

ساجد مہدی سلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -