زرعی ترقی اولین ترجیح ‘ کسانوں کو پیکج دینے کی تیاری شروع ‘ عثمان بزدار

زرعی ترقی اولین ترجیح ‘ کسانوں کو پیکج دینے کی تیاری شروع ‘ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے لاہور میں خان پور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے ملاقات کی ۔میاں شفیع محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ زراعت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کسانوں کو زرعی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اجناس کی مناسب قیمت نہیں مل رہی کھاد سپرئے اور پانی کی قلت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے خصوصاً چھوٹے کاشتکار اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا کہ وزیر زراعت کسانوں کی سہولت کیلئے پیکج دینے کی تیاری کر رہے ہیں اور کسانوں کو بہت جلد پیکج دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کی بہتری کیلئے تحریک انصاف کی حکومت ہر قسم کے اقدامات اُٹھائے گی ۔کسانوں کو ہماری حکومت سے بڑی توقعات ہیں اور تحریک انصاف اعلانات اور ناروں کی بجائے کسانوں کے مسائل حل کرنے میں عملی اقدامات کرے گی کسانوں کو ہرقسم کی سہولیات دی جائے گی ۔
عثمان بردار