سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع

سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع کرا دی، ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ملک میں 6000غیر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

رجسٹرڈ جبکہ 2767رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں، 701ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں6000غیر رجسٹرڈ جبکہ 2767رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں،اسلام آباد میں 84رجسٹرڈ اور 12غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں، پنجاب میں 1188رجسٹرڈ اور 4680غی رجسٹرڈ سوسائٹیز ہیں، سندھ میں 1380رجسٹرڈ اور 967 غیر رجسٹرڈ ہیں، خیبرپختونخوا میں 49رجسٹرڈ اور 120غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز ہیں، بلوچستان میں 12رجسٹرڈ اور 221غیر رجسٹرڈ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ701ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔ اسلام آباد کی 3،پنجاب کی 646 جبکہ سندھ کی 16سوسائٹیز کا آڈٹ کیا گیا، خیبرپختونخوا کی 29 اور بلوچستان کی 7 سوسائٹیز کا آڈٹ کیا گیا۔
فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع