چلڈرن کمپلیکس میں جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی وارڈ قائم ‘ غریب خوش

چلڈرن کمپلیکس میں جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی وارڈ قائم ‘ غریب خوش

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی)چلڈرن ہسپتال ملتا ن میں 40بیڈز پر مشتمل جدید ترین نیونیٹل ایمرجنسی وارڈ (Neonatal Emergency)قائم کردیا گیا ہے۔اس طرح 40 بیڈ کے اضافے سے اب ایک ماہ تک کی عمر کے بچوں کو ایمرجنسی میں علاج معالجہ کی فراہمی کے لیے 60 بیڈز کی سہولت(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

دستیاب ہو گی،اس وارڈ میں جدید ترین بائیو میڈیکل گیسز سسٹم نصب کیا گیا ہے۔یہ بات چلڈرن کمپلیکس ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر الخالق نے نئے ایمرجنسی وارڈ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ہر بیڈ کو آکسیجن پریشر ،پازیٹو پریشر ،وینٹی لیٹر پریشر اور فریش ائیر پریشر کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں اور نئے بیڈز خریدے گئے ہیں جبکہ نئے وارڈز کے لئے 13نئے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں ایک ماہ کی عمر کے بچوں کے لئے پہلے 20بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ تھا جبکہ اب بیڈز کی تعداد 60ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب کے بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -