کئی سالوں سے کیس زیر التواء ‘ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھٹارہ ‘ متعدد کے پرزے غائب

کئی سالوں سے کیس زیر التواء ‘ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کھٹارہ ‘ متعدد کے پرزے غائب

  

ملتان(نیوز رپورٹر) کسٹم کلکٹریٹ ملتان سمیت ملک بھر میں پکڑی جانے والی ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کیس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں بااثر لوگوں نے اپنی قیمتی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

گاڑیوں کو نیلامی سے بچانے کے لئے وکلاء کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں جو ہر مرتبہ اگلی پیشی لے لیتے ہیں کئی کئی سالوں سے زیر التواء کیسوں کی وجہ سے کسٹم کلکٹریٹس میں کھڑی گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں متعدد گاڑیوں کے رنگ ٹوٹ چکے ہیں ذرائع کے مطابق کسٹم کلکٹریٹ میں کھڑی 17گاڑیوں کے بھی مختلف عدالتوں میں کیس زیر سماعت ہیں جہاں ہر پیشی پر محکمہ کی جانب سے کسی افسر یا ملازم کو پیش ہونا پڑتا ہے اگر ان گاڑیوں کے کیس جلد نمٹادےئے جائیں تو گاڑیاں ضائع ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو کروڑوں روپے کا فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -