ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی عبدالحی خان سے ملاقات ‘ سردار محمد اقبال کی وفات پر تعزیت کا اظہار
مظفرگڑھ یکم اکتوبر (نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
سے ان کے والد سردار محمد اقبال خان دستی کی وفات پر ان کے گھر آ کر تعزیت کی اور ان کے والدکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے اور مرحوم کی ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے.