گرفتار ملزموں کی کرپشن کہانی بے نقاب ، مزید انکشاف متوقع
ملتان ( خبر نگار خصوصی)میٹرو بس میگا کرپشن کیس کی تحقیقات نیب میں جاری ہیں جس میں گرفتار ملزمان پر عائد الزامات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن کے مطابق چیف انجینئر صابر سدوزئی پر پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی سی ون میں ردو بدل کر کے منصوبے کو آٹھ پیکجز میں تقسیم کرنے کا الزام ہے صابر سدوزئی کو من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے اور مارکیٹ سے مہنگے داموں خریداری کے الزمات کا بھی سامناہے بتایا جاتا ہے کہ صابر سدوزئی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
نے قومی خزانے کو 70 کروڑ 21 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ایگزیکٹو انجینئرز ایم ڈی اے امانت علی اور ریاض حسین کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا دونوں افسران نے تعمیراتی کمپنیوں کو اضافی ادائیگیاں کر کے قومی خزانے کو ایک ارب 4 کروڑ کا نقصان پہنچایا دونوں افسران نے مقررہ وقت پر کام مکمل نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ نہ کر کے پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گرفتار ہونے والے ایس ڈی اوز منعم سعید ، رانا وسیم اور منظور احمد کو بھی سنگین الزامات کا سامنا ہے تینوں افسران لکڑی کے سامان کی خریداری میں 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں میں ملوث ہیں چیف انجینئر صابر سدوزئی سمیت 6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔