بلڈنگ میٹریل کی دکان پر لاکھوں کا ڈالہ ، تاجروں کا مظاہرہ ، پولیس کیخلاف نعرے

بلڈنگ میٹریل کی دکان پر لاکھوں کا ڈالہ ، تاجروں کا مظاہرہ ، پولیس کیخلاف نعرے

  

ملتان(خبر نگار خصوصی )بلڈنگ میٹریل کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین مسلح ڈاکو تاجرسے لاکھوں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، تاجروں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کیخلاف روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا شدید نعرے بازی کی،ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔بتایا جاتا ہے کہ چوک کمہاراں والا کے قریب لیاقت مارکیٹ میں 3 مسلح ڈاکو گزشتہ روز انوارالحق کی بلڈنگ مٹریل کی دوکان میں داخل (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ہوئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دکان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف تاجروں نے ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تاجروں کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا۔ادھر چوری،ڈکیتی اور رہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔قطب پور پولیس کے علاقہ چائنہ رکھا موڑ کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرمحمد ذوالفقار سے موٹر سائیکل چھین لیا،پاک گیٹ پولیس کے علاقہ پل نقشبنداں کے قریب مکی بلوچ،ارسلان ڈوگر اور ماجد سنارا وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر طلحٰہ محمود سے 20ہزار روپے،شناختی کارڈ ودیگر سامان چھین لیا،بی زیڈ پولیس کے علاقہ ٹی چوک پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کاشف سے جھپٹہ مار کر دو ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔سیتل ماڑی پولیس کے علاقہ سے الطاف،چہلیک سے کاشف،کوتوالی سے ریحان،نیو ملتان سے مبشر کی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان جبکہ بی زیڈ پٹھان مارکیٹ میں نذر عباس کے گھر سے 8لاکھ50ہزار مالیت کے طلائی زیوراتودیگر سامان گھریلو ملازمین صغراں،امبرین،عامر اور ثمینہ چوری کر کے لے گئے۔متعلقہ تھانوں نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

ڈکیتی ‘ چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -