تونسہ ‘ حاملہ معلمہ ‘ بچے کی ہلاکت کے باوجود ڈی ڈی او آفس کی روش برقرار

تونسہ ‘ حاملہ معلمہ ‘ بچے کی ہلاکت کے باوجود ڈی ڈی او آفس کی روش برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر)تونسہ شریف دوران ڈیوٹی معلمہ کی وفات کا معاملہ اے ای او اور ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ نے اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے کئی حربے دریافت کر لیے ہیں ڈپٹی اور اے ای او سمیت گورنمنٹ مڈل سکول(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بنبھان کی ہیڈ میسٹریس کو ضلعی ایجوکیشن آفیسر نے کل اپنے دفتر میں طلب کر لیا تھا۔ ڈپٹی اور اے ای او اپنے بچ بچاؤ کے ادھورے ثبوتوں کو بھی حتمی شکل دینے کے لیے پیش کیے جب کہ صاف صاف معاملہ ہے کہ چھٹی کی درخواست اور جاری ہونے والا ڈاکٹ معقول ثبوت ہے چھٹی کی درخواست خود ساختہ طور پر جاری کی گئی اندھیر نگری چوپٹ راج نہ تو ڈپٹی کے خلاف ابھی تک کوئی مضبوط کاروائی ہوئی نہ ہی اے ای اوکے خلاف دیکھنے یا سننے میں آئی واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اور کیس بھی سامنے آ گیا ایک معلمہ نے ڈپٹی آفس اپنی ڈلیوری کے لیے ڈاکٹ جاری کرنے کی درخواست دے رکھی تھی مذکورہ درخواست پر ڈپٹی آفس کے سٹاف نے رشوت نہ دینے کی وجہ سے میٹرنٹی لیو ٹیمپر کر کے میڈیکل لیو لکھ دیا جس کی وجہ سے ضلعی حکام نے درخواست ریجیکٹ کر دی جونہی بستی بنبھان کی معلمہ کی وفات کا معاملہ سامنے آیاتو دفتر سمیت اے ای او میں کھلبلی مچ گئی اب ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہرا رہی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز چھٹی نہ ملنے کے سبب حاملہ معلمہ دوران ڈیوٹی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وفات پا گئیں اور ان کا بچہ بھی چل بساتونسہ شریف کی عوام اور جاں بحق استانی کے وراثاء نے حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔