فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کا دورانیہ 24گھنٹے کرنے ‘ شکایات پر فوری ایکشن کا فیصلہ

فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کا دورانیہ 24گھنٹے کرنے ‘ شکایات پر فوری ایکشن کا فیصلہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کا دورانیہ 24 گھنٹے کرنے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابقپنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن کی سہولت فی الوقت 8 گھنٹے، صبح 9 سے شام 5 بجے تک میسر ہوتی ہے۔ ہیلپ لائن پر شکایات کا اندراج، لائسنس کے حصول، ٹریننگ سکول اور میڈیکل سکریننگ کے حوالے سے رہنما ئی دی جاتی ہے اور موصول ہونے والی شکایات کو کارروائی کے لیے آن لائن سسٹم کے ذریعے متعلقہ ٹیم کو بھیجا جاتا ہے۔ ٹیم کی کارروائی کی رپورٹ سسٹم کو موصول ہوتے ہی بذریعہ ایس ایم ایس صارف کو اطلاع کر دی جاتی ہے۔ملاوٹ اور جعل سازی کی شکایات کوکارروائی سے پہلے تصدیق کے لیے ویجیلنس سیل کو بھیجا جاتا ہے ۔ 24 گھنٹے ہیلپ لائن سے رات گئے تک کھانا کھانے والے صارفین کو سہولت ملے گی۔ ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال کرنے کا مقصد صارفین کی شکایات کے اندارج کی ذیادہ سے ذیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ : شکایات کا اندراج ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن کے ذریعے بھی کروایا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ 842 شکایات موصول ہوئیں، تمام شکایات پر کارروائی کی جا چکی ہے۔ ، ہیلپ لائن کا دورانیہ 24 گھنٹے ہونے سے شکایات زیادہ موصول ہو سکیں گی جن پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ زیادہ سے ذیادہ شکایات موصول کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر کو ہر آدمی کے علم میں لایا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -