گیلانی کی بیٹی فضا بتول کی بیٹے کی گارڈین شپ کی درخواست مسترد

گیلانی کی بیٹی فضا بتول کی بیٹے کی گارڈین شپ کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

بیٹی فضا بتول گیلانی کی اپنے بیٹے کی گارڈین شپ کی درخواست مسترد کردی۔فاضل جج نے قراردیا کہ بچہ چھوٹا ہے ،ماں اورپاب ابھی دنوں ہی گارڈین رہیں گے۔ فیملی عدالت کے جج فہیم الحسن نے فضا بتول گیلانی کے 7 سالہ بیٹے اسفر یا ر خاں کی مستقل گارڈین شپ کی درخواست پرفیصلہ سنایاہے۔فضا بتول نے اپنے سابق شوہرخرم خان سے طلاق لے رکھی ہے۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی نے درخواست میں موقف اختیارکررکھا ہے سکیورٹی کی وجہ سے بچے کے والد سے ملاقات کروانے میں مشکلات ہیں،وہ اپنے سابق شوہرسے بچے کا خرچہ بھی نہیں لیتی،عدالت مستقل گارڈین شپ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے کہاجب تک بچہ چھوٹا ہے ماں اکیلی گارڈین نہیں ہوسکتی،ابھی دونوں ماں باپ کے پاس گارڈین کے حقوق ہیں،بچہ ماں کے پاس ہے تاہم والد سے شیڈول کے مطابق ملاقات کروائی جائے۔
درخواست مسترد