پرانی دشمنی ، مخالفین کا نوجوان پر تشدد ، کان ، ناک کاٹ کر فرار

پرانی دشمنی ، مخالفین کا نوجوان پر تشدد ، کان ، ناک کاٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیرینہ دشمنی کے نتیجہ میں مخالفین کا نوجوان پر تشدد ،تیز دھار آلہ سے ناک اور کان کاٹ دیے ،مضروب فیاض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، مخالفین نے متاثرہ نوجوان کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے رقبہ میں پانی لگا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت محل کے علاقہ چک عاکوکا میں فیاض نامی نوجوان کو زرعی پانی کے دیرینہ تنازعہ کی رنجش میں مخالفین نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب فیاض اپنے کھیت میں پانی لگا رہا تھا ۔(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مخالف لکھوکا گروپ نے تیز دھار آلہ سے نوجوان فیاض کے ناک اور کان کاٹ دیے اور فرار ہوگئے ۔مضروب فیاض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہ ہوا ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق ڈاکٹری نتیجہ آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے ۔جن کی بنیاد پر وجہ عناد کا تعین ہوسکے گا۔
پرانی دشمنی