کسٹم ‘ کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط

کسٹم ‘ کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط

  

ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا نان (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کسٹم پیڈ سامان قبضہ میں لے لیا انٹی سمگلنگ کی ٹیم نے تونسہ سے گزرنے والے 5ٹرکوں کو چیک کیا تو ان میں سمگل شدہ ٹائر‘ رم‘ سپےئر پارٹس ودیگر نان کسٹم پیڈ سامان پایا گیا کسٹم انسپکٹر نے گاڑیوں سمیت تمام سامان ڈرائی پورٹ شیر شاہ منتقل کردیا انٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ظاہر پیر میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرک پکڑے جن میں سپےئر پارٹس اور آئل پراڈکٹس موجود تھیں مذکورہ گاڑیوں اور سامان کو بھی ڈرائی پورٹ شیر شاہ بھجوادیا گیا ہے دونوں کارروائیوں میں پکڑے گئے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

نان کسٹم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -