اقبال فرید ملک کی ملتان آمد کام نہ کرنے کی ہدایت

اقبال فرید ملک کی ملتان آمد کام نہ کرنے کی ہدایت

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ احمد حسیب میاں نے ایک ہی دن میں ضلع کونسل ملتان کے چیف(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

آفیسر کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کر کے پھر منسوخ کر دیئے۔ احمد حسیب میاں نے ایل ڈی اے میں تعینات گریڈ 18 کے آفیسر اقبال فرید ملک کے ضلع کونسل ملتان میں یکم اکتوبر کوچیف آفیسر کی تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے اور لیٹرکمشنر،ڈپٹی کمشنر ملتان، چیئر مین ضلع کونسل ملتان،ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ضلع کونسل ملتان،پی ایس او سکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور پی ایس سپیشل سکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو روانہ کر دیا۔یکم اکتوبر کو ہی کچھ دیر بعد نامعلوم وجوہات کی بناپر اقبال فرید ملک کے ضلع کونسل ملتان میں چیف آفیسر کے آرڈرز کینسل کر کے تمام متعلقہ افراد کو لیٹر جاری کر دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -