ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 7زخمی

ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 7زخمی

  

کبیروالا ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘ ٹبہ کوٹ ‘ خانیوال ‘ بارہ میل ‘ محسن وال ‘ بوریوالا ( نمائندگان ) ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق 7زخمی ‘3لاشیں برآمد کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در+بٹہ کوٹ خانیوال 228بارہ میل سے نامہ نگار+نمائندگان،سپیشل رپورٹر، نائندہ پاکستان کیمطابق جھنگ روڈ ٹول پلازہ کے نزدیک ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم،ایک شخص جاں بحق،3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی، دو کی حا لت تشویشناک، نشتر ہسپتال ملتان منتقل،(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتان کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6افراد کار پر فیصل آباد سے ملتان واپس گھر واپس آ رہے تھے،ٹول پلازہ بلاولپور کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی،اور کار ٹرک کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،جنہوں نے کار کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں اور نعش کو اندر سے نکالا،اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا،جہاں محمد سعید اور حسنین نامی بچے کو انتہائی تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان ، نامہ نگا رکے مطابق سرکل میاں چنوں سے 2 نعشیں برآمد،16سالہ عدنان کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی،40سالہ نامعلوم کی نعش نہر سے برآمد،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں سرکل سے دو نعشیں برآمد ہوئیں،تھانہ صدر کی حدود35والے پھاٹک کے قریب راجباء سے نامعلوم 40سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی،ریسکیو 1122نے نعش کو نکال کر پولیس کے حوالے کردیا،دوسری طرف تھانہ تلمبہ کی حدود بستی کبیر سنپال سے 16سالہ نوجوان عدنان ولد عاشق کی نعش کپاس کے کھیت سے برآمد ہوئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی،ابتدائی رپوٹ کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حبیب کالونی سٹیڈیم سے نا معلوم نوجوان کی نعش بر آمد ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی کہ حبیب کالونی سٹیڈیم میں ایک نا معلوم شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی نوجوان کی عمر 25،26سال معلوم ہوتی ہے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا تاحال اسکی شناخت نہیں ہو سکی ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ،ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق تلمبہ کا رہائشی محمد اسلم ولد حشمت علی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ 535ای بی کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس نے انہیں ٹکر مار دی جس سے محمد اسلم اور اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گئے دونوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اسلم راستے میں ہی دم توڑ گیا بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -