پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

  

لاہور ( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم اے میں 03اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والے سینٹ کے الیکشن اور 04اکتوبر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

2018کو منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی ، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجو د تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اسمبلی سکیورٹی ، پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی اور اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزاں رکھیں گے تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

داخلہ پر پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -