کئی بزرگ دربدر ، عالمی دن پر صرف تقریریں ، عملی کام زیرو

کئی بزرگ دربدر ، عالمی دن پر صرف تقریریں ، عملی کام زیرو

  

ملتان(سٹی رپورٹر)دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق بزرگوں کا عالمی دن منایا گیا تاہم اس حوالے سے ملتان میں کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہوئی ، اقوام متحدہ کی طرف سے انٹر نیشنل ڈے کی فہرست میں یکم اکتوبر بزرگوں کے عالمی دن کے طور شامل ہے ، اس اعلان کے مطابق ہر سال دنیا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بھر میں یکم اکتوبر کو یہ دن منایا جار ہاہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں مختلف عالمی دنوں پر مختلف تقاریب ،سیمینارز ، واک اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے مگر امسال گزشتہ روز ملتان میں اس حوالے سے کوئی بھی تقریب منعقد نہ ہوئی ، کئی بزرگ اپنے حقوق سے بے خبر آج بھی روزگار کے حصول کے لئے مزدوری کرتے رہے ، ملتان میں ایدھی ہوم میں کئی لاوارث بزرگ مقیم ہیں جن کا کہنا تھا کہ ہم تو عید یں بھی یہیں منا لیتے ہیں اور اس عالمی دن کے نام سے بھی بے خبر ہیں ، ہمیں اپنے زیر سایہ رکھنے پر ایدھی ہومز کے شکرگزار ہیں ، واضح رہے کہ اسلام نے بزرگوں کو عزت اور مقام سے نوازا ہے یہ دینی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے کہ آج کے دور میں بزرگوں کی توقیر کو روانہیں رکھا جارہا۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -