عوام کو ریلیف پیکج دینے کا ’ڈرامہ ‘ ایف بی آر کو تیسری سہ ماہی میں 15ارب کا شاٹ فال

عوام کو ریلیف پیکج دینے کا ’ڈرامہ ‘ ایف بی آر کو تیسری سہ ماہی میں 15ارب کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے مقررہ ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ‘ رواں مالی سال جولائی ‘ ستمبر 2018 کیلئے ایف بی آر کی جانب سے 851 ارب روپے ٹیکس ریونیو ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

جبکہ ایف بی آر کو 836 ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے جس میں سیلز ٹیکس ‘ انکم ٹیکس ‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ‘ ایف ای ڈی و دیگر فیڈرل ٹیکسز شامل ہیں ۔ ایف بی آر کو تیسری سہ ماہی میں 15 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اس عرصہ کیلئے 766 ارب روپے ریونیو ہدف مقرر کیا گیا تھا ‘اس تناظر میں ایف بی آر نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 70 ارب روپے کا اضاف ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے کے شارٹ فال کو فنانس ایکٹ 2018 کے تحت عوام کو ریلیف پیکج دینے کو وجہ قرار دیا ہے ۔ علاوہ ازیں سابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس ریونیو کا ہدف 4 ہزار 435 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ٹیکس ریونیو ہدف کو کم کر کے 4 ہزار 398 ارب روپے مقرر کر دیا ہے ۔