جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرنیکی تیاریاں
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان ) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدترین دہشت گردی کی وجہ سے دم توڑتی سیاحت کونئی جہد دینے کے لیئے پاکستان کے نوجوان طبقہ کو آگے آنے کاموقع فراہم کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ نوجوان قوم کاحال جبکہ بچے ملک کامستقبل ہیں پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے اور معیشت کی مضبوبی کے لیئے سیاحت کافروغ انتہائی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ضروری ہے میٹنگ میں موجود پی ٹی آئی سوشل میڈیاء کے ہیڈ میاں کامران کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اس سلسلے میں اپنابھرپورکردار اداکرنے کی ہدائیت کی گئی میٹنگ میں چاروں صوبوں کے سیاحتی وزراء،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،مشیر وزیراعظم زلفی بخاری ویگر سیاحتی ماہرین نے اپنی تجاویزپیش کیں جبکہ میاں کامران دھنوتر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کا فوکس جنوبی پنجاب کے پسماندہ سیاحتی مقامات ہیں جہاں قدرت کی طرف سے تو حسن مہیا کیاگیاہے مگر انسانی ناقدری کی وجہ سے یہ حسن زوال پذیرہوتاجارہاہے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کااکلوتاسیاحتی مقام فورٹ منرو انکی ترجیحات میں شامل ہے میاں کامران دھنوتر نے بتایاکہ وزیراعظم کاسیاحتی مقامات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ اقدام ہے جس سے لوگوں کوروزگار کے ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ میاں کامران دھنوتر کاتعلق شاہ جمال کے پسماندہ قصبہ مہرپورسے ہے۔
سیاحتی مقامات