پی ٹی سی ایل ‘ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے ملک بھر میں شجرکاری مہم شروع

پی ٹی سی ایل ‘ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے ملک بھر میں شجرکاری مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) پی ٹی سی ایل نے ڈبلیوڈبلیو ایف۔پاکستان کے تعاون سے، ملک بھر میں شجر کاری کی مہم 'رنگ دو'کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقوں میں آج بیج بونے کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیں گے جہاں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میانی ہور میں مقامی افراد بیج بو ئیں گے۔(بقیہ 38صفحہ12پر )

دونوں اداروں کے معابین حال ہی میں تحفظ ماحولیات کے لیے ملک گیر شجر کاری مہم ' رنگ دو ' کے تحت بلوچستان کے علاقوں میں 200,000 مینگرووکے بیجوں کی شجر کاری کامعاہدہ ہوا ۔ سید مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل نے اس موقع پر کہا :’’ پی ٹی سی ایل ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہونے کے ناطے ملک میں تیزی سے جنگلات کے خاتمے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر کردار ادا کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری محسوس کرتا ہے۔ ڈبلیوڈبلیو ایف - پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر ہم خوش ہیں اور اس کی تکنیکیمہارت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ وہ ماحول کو بہترکرنے کے لئے سب سے زیادہ مناسب زمین اور پودوں کی قسم کی شناخت کرے گا۔ مقامی کمیونٹی کو براہ راست ان بیجوں کے بونے کے عمل میں شامل کرنے پر ہمیں فخرہے۔ مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے اس مہم کو مزید وسعت ملے گی ۔‘‘ رب نواز، سینئر ڈائریکٹر پروگرامز، ڈبلیوڈبلیو ایف۔پاکستان نے کہا:’’ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ان 10 ممالک میں سے ایک ہے ، جہاں شہری ایک وقت میں ایک درخت لگاکر اس موسمی تبدیلی پر قابو پا سکتے ہیں ۔ اس مہم کے ذریعے ڈبلیوڈبلیو ایف -پاکستان Bonn Challenge میں حصہ لے گا، جس کے تحت عالمی طور پر 2020ء تک 150 ملین ہیکٹر زجب کہ 2030 ء تک 350 ملین ہیکٹرز پر جنگلات کی بحالی کی جائے گی۔ اب تک، کارپوریٹ سیکٹر میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے 200,000 پودوں کی شجر کاری سب سے بڑا عہدہے۔