سپیشل پرسنز کی سہولیت کیلئے سٹیٹ بینک کو خصوصی اقدامات کرنیکی ہدایت
ملتان(نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ نے سپیشل پرسنز کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خصوصی اقدامات کرنیکی ہدایت جاری کردی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزاہ کی جانب سے ملک بھر میں سپیشل پرسنز اکاؤنٹ ہولڈرز کو کسی بھی فرد کی محتاجی سے بچانے کیلئے بینکنگ نظام اور اے ٹی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ایم سے رقوم نکلوانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنیکی ہدایت کی ہے تاکہ سپیشل پرسنز آسانی سے اپنی مطلوبہ رقوم حاصل کر سکیں ‘ وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان انتظامیہ کو ہدایت کی ہے ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بینکنگ نظام میں موثر سہولیات کی فراہمی سمیت سپیشل پرسنز کی سہولت کے پیش نظر اے ٹی ایم میں موثر نوعیت کی تبدیلی لائیں جس سے انہیں رقوم نکالنے کیلئے کسی تھرڈ پرسن کی محتاجی نہ ہو‘ وزارت خزانہ نے یہ اقدام تحریک انصاف کے سپیشل پرسنز ونگ کی درخواست پر کیا ہے ۔
سہولت