میپکو : اے ایل ایمز کا مظاہرہ، مرغے بن کر احتجاج ، نعرے بازی

میپکو : اے ایل ایمز کا مظاہرہ، مرغے بن کر احتجاج ، نعرے بازی

  

ملتان ( سٹاف پورٹر)میپکو کے منتخب اے ایل ایمز نے جوائننگ لیٹر نہ ملنے پر ایس پی چوک پر مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کر دیا۔ سینہ کوبی کی ۔مرغے بن گئے ۔ سڑک پر لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔پیغام یونین کی قیادت ہمراہ تھی۔تفصیل کے مطابق میپکو میں 1163 اسسٹنٹ لائن مینوں کی خالی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اسامیوں پرکو این ٹی ایس ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد اہلیت پر پورا اترنے والے نوجوانوں کو سلیکٹ کیا گیا اور بعد ازاں بھرتی کینسل کر دی گئی ۔متاثرہ نوجوانوں نے جوائننگ لیٹر جاری کرانے کیلئے گزشتہ روز ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔لیٹ گئے اور روڈ بلاک کر دیا۔سینہ کوبی کی اورمرغے بن کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت مرکزی چیئرمین پیغا م یونین چوہدری محمد نواز چدھڑ نے کی ۔ اس موقع پر رہنماپیغام یونین چوہدری محمد نواز چدھڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام یونین کی 1163 سلیکٹڈ اے ایل ایمز کو بحال کرنے کی تحریک فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور جلد سلیکٹڈ اے ایل ایمز بحال ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ شہروں کا میرٹ بحال کیا جائے اور 1163 خاندانوں کا معاشی قتل نہ کیا جائے۔ ان بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ بھرتی کے سارے مراحل مکمل کرنے والوں کو جوائننگ لیٹر جاری کرکے میپکو میں لائن مینوں کی کمی کے بحران کو دور کیا جائے اور مہلک حادثات سے بچا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1163اے ایل ایمز کی بحالی کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے ۔ پیغام یونین نے اعلان کیا کہ 22اکتوبرکو میپکو ہیڈکوارٹر زکا پوری قوت کے ساتھ گھیراؤ کیا جائے گا اور نہ ختم ہونے والا دھرنا دیا جائے گا جو صرف اور صرف 1163 اے ایل ایم کی بحالی پر ہی ختم ہوگا۔ اس دھرنا کیلئے پیغام یونین نے مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے۔ دھرنے میں 1163 اے ایل ایمز کے ساتھ عوام کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے۔ سرکاری اداروں کی یونین، فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کو بھی دعوت دی جائے گی۔ سول سوسائٹی، وکلاء تنظیموں، دینی اور سیاسی جماعتوں سے مددکی اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہائیڈرو یونین کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ 22 اکتوبر کے دھرنے میں شامل ہو کرعملی جدوجہد کریں ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پیغام یونین اللہ دتہ ساجد، مرکزی میڈیا کوارڈینیٹراشفاق محمود انصاری‘ ظفر اقبال، آصف صدیق، فہیم وارثی، افتخار انصاری، عبدالرؤف، محمد ندیم، شاہد اقبال، عمران، عقیل عباس، وکیل رامے، عرفان خان، محمد اعجاز، محمد گوہر، محمد وسیم خان، محمد شان، محمد اشفاق، سجاد مان، ساجد انصاری، محمد راشد، مزمل، رانا شان ، محمد طارق اورنسیم خان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

مرغے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -