مشرف پر اسراربیماری میں مبتلا ،وطن واپس نہیں آسکتے،ڈاکٹر امجد

مشرف پر اسراربیماری میں مبتلا ،وطن واپس نہیں آسکتے،ڈاکٹر امجد

  

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر پرویز مشرف پر اسراربیماری میں مبتلاہو گئے اور تیزی سے کمزور ہونے لگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف ایک نامعلوم بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں اور اپنے خلاف غداری کیس کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان واپس نہیں آسکتے۔پرویز مشرف کی پارٹی اے پی ایم ایل کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد امجد نے سابق صدر کی بیماری سے متعلق بتایا کہ ہر 3 ماہ بعد انہیں لندن جاکر اپنی بیماری کا علاج کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر تھا جس کا علاج امریکا سے کروایا گیا لیکن اس وقت پرویز مشرف کا ایک اور بیماری کا علاج لندن سے ہورہا ہے اور اس بیماری کے لیے ہر 3 ماہ میں انہیں لندن جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ رعایت ہونی چا ہئے ، وہ صرف اس شرط پر پاکستان آئیں گے کہ ان کا فری ٹرائل ہو اور انہیں علاج کی سہولت کے لئے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے پرویز مشرف کو عام انتخابات سے قبل پاکستان لانے کی کوشش کی تھی تاہم اس راستہ میں کئی رکاوٹیں ڈال دی گئیں۔

ڈاکٹر امجد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -