ہمارے احتجاج پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا

ہمارے احتجاج پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا

  

ملتان(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چندے ، قرض اور اضافی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ٹیکس سے ملک چلارہی ہے اگر چندے کی بات علما کریں تو سب اعتراض کرتے ہیں ، جو حلف نامہ نہیں پرھ سکتا اسے وزیر اعظم بننے کا کوئی حق نہیں ۔عمران خان کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کیسے چلاتے ہیں،لفظ خاتم النبیینؐ نہ پڑھنے اور حلف نامہ پڑھتے ہوئے ہنسنے والوں کو شرم کرنی چاہئے ۔سود کے ہوتے ہوئے کبھی خوشحالی نہیں آسکتی ،راحیل شریف ممتاز قادری کو پھانسی سے بچا لیتے تو ہم سب انکے جو تے پالش کرتے، لبیک کی حکومت آجائے ایک ہفتے میں غوری اور شاہین پر ایٹم بم باندھ کر مودی اور اس کے جرنیل کو سبق سکھادیں گے اور امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے سودی نظام کا خاتمہ کردیں گے پاکستانی فوج سے مطالبہ کرتا ہوں واہگہ بارڈر سے کچھ دیر کے لئے پیچھے ہٹیں اور صرف ہمیں وہاں لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانے دیں،ہم مودی کے بھارتی جنرل کو کشمیر کی ٹھنڈی ٹھار جھیل میں غوطے دیں گے، میں حکومت کے خلاف نہیں بول رہا لیکن چاہتاہوں کہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کریں مودی کے ایٹم بم میں کفر کی بدبو ہے لیکن ہمارے پاس محمد ؐ عربی کی خوشبو ہے ابھی ہم نے 71کی جنگ کا بدلہ بھی لینا ہے گستاخانہ خاکوں پر حکومت کا کوئی کردار نہیں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر ہمارے کارکن خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف ہالینڈ تک چلے گئے جس میں ایک گرفتاربھی ہو ا ، ہمارے احتجاج پر ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا شجاع آباد کے صوبائی حلقہ 222سمیت دیگر صوبائی حلقہ جات میں ختم نبوت ؐکا پہرہ دینے کے لئے ہمارے امیدواروں کو عوام کامیاب کرائیں محرم الحرام میں کرکٹ میچ کھلائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پہنچنے پر گھنٹہ گھر چوک پر تحریک لبیک ملتان کے زیراہتمام استقبالیہ کیمپ کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں تحریک لبیک پاکستان ملتان ڈویژن کے امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی، پیر خرم شاہ،محمد ایوب مغل، علامہ محمد نعیم رضوی،صوفی محمد زاہد، علامہ عبد الطیف مہروی، زاہد حمید گجر، ملک محمد یوسف ، سید فضل رسول شاہ نے بھی خطاب کیا علامہ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ عوام نے ختم نبوت کے ڈاکوؤں اور مساجد کے سپیکر اتارنے والوں کو ووٹ دیئے ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لئے نکلے ہیں مجھ سے پوچھا گیا کہ خادم رضوی تم حکومت کیسے چلاؤ گے تو میں نے کہا کہ چندے سے تو میرا مذاق اڑایا گیا اب ہر کوئی چندہ مانگ رہا ہے عمران خان کو ملک چلانا ہی نہیں آتا ڈیم بنانے کے لئے 14سو ارب چائیں۔ وہ کیسے اکٹھے ہوں گے ڈیم کیسے بنے گا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70سالوں سے حکمران سود کھلا رہے ہیں اللہ اور نبی کریم ؐ کے احکامات کی نافرمانی کر رہے ہیں ہماری حکومت آجائے تو ایک ہفتے میں سودی نظام کا خاتمہ کردیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خاتم النبیینؐ پڑھنا نہیں آیا شہباز شریف کو سورہ کوثر بھول گئی اعتزازاحسن کو سورہ اخلاص نہیں آتی ایسے لوگوں کوصدارتی امیدار نامزد کردیا جاتا ہے اور اہم عہدوں کے لئے نامزدکردیا جاتا ہے جو کہ شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی کو معیشت کا مشیر بنانے کا پروگرام تھا لیکن ہم نے احتجاج کیا کسی نے اس بارے میں بھی سوچا ہے ڈیم بنانے تو جارہے ہیں اگر بارش نہ ہو ئی تو وہ ڈیم بنا کر کیا کریں گے بعض حکام اور حکمرانوں کی ساڑھے تین لاکھ تنخواہ ہے لیکن ایک کروڑ کی گاڑی نیچے ہے اس بارے بھی تو حکومت بتائے، ایک طرف ٹرمپ پریشان ہے اور مودی اور اس کے جرنیل کو لبیک سے پریشانی ہے کہ ہم نے تو کرکٹ کے ہیرو دیئے مولوی خادم حسین رضوی ایک بار پھر محمد بن قاسم ، نور الدین زنگی ودیگر کے نعرے لگا رہے ہیں کہ ایک بار پھر تلواریں اٹھانے والے ہیرو کہاں سے آگئے مودی کو بغیر ویزے کے بلوایا گیا ،قادری کو تختہ دار پر چڑھایا گیا حالانکہ میں نے راحیل شریف کو کہا تھا کہ وہ غازی ممتاز حسین قادری کو چھوڑیں خادم حسین رضوی ساری زندگی اس کے جوتوں کی پالش کرے گا وہ اسلامی فوج کے کیسے سربراہ ہیں کہ برما میں قتل عام ہو گیا ،عافیہ صدیقی امریکہ کی قید میں ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلمان کشمیر یوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور پرویز مشرف نے خود اپنی کتاب میں لکھا کہ میں نے ہزاروں مسلمان امریکہ کے حوالے کئے اور ڈالر لئے ہمارے ساتھ ایک نمبر لوگ ہیں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

خادم رضوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -