دانش سکولز بند نہیں کریں گے ، وزیر تعلیم ، بچوں پر تشدد کرنیوالے اساتذہ کو جیل بھجوانے کا اعلان

دانش سکولز بند نہیں کریں گے ، وزیر تعلیم ، بچوں پر تشدد کرنیوالے اساتذہ کو ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں پرتشدد کرنے والے اساتذہ کو جیل بھجواؤں گا۔پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ نصاب میں آرٹ اورسپورٹس کوشامل کریں گے، کڈزٹی وی چینلزسے متعلق کام کررہے ہیں جلد بچوں کا اپناچینل(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ہوگا۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑکرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولزکوبند نہیں کیا جا رہا مراد راس نے کہا کہ ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 52 ہزاراسکول اور4 لاکھ سے زائد اساتذہ ہیں، بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کوجیل بھجواؤں گا، 2 اساتذہ کوجیل بھجوا دیا ہے۔سرکاری سکولوں میں صرف اردو اور اسلامیات اردو زبان میں پڑھائی جائے گی، باقی مضامین انگلش میں پڑھائے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -