زکریا یونیورسٹی ‘ جرائم پیشہ عناصر سرگرم ‘ سٹوڈنٹس کی احتجاجی ریلی کو ہائی جیک کرنیکا انکشاف
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں جرائم میں ملوث طلبا متحرک ہوگئے، احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر مرکزی گیٹ بند کردئے ، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی تفصیل کیمطابق زکریا یونیورسٹی میں جرائم پیشہ طلبا ایک بار پھرمتحرک ہوگئے گزشتہ روز شعبہ فائن آرٹس آرکیٹٹیکچر پروگرام کے طلباء (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
کا 7 سال سے چئیرمین کی عدم تعیناتی اور ڈگری پاکستان آرکیٹیکچر کونسل اینڈ ٹاون پلانرز سے الحاق شدہ نا ہونے سے یونیورسٹی گیٹ پر احتجاج کررہے تھے ان طلبا نے اس ریلی کو ہائی جیک کرلیا فیس میں اضافے کو بہانہ بنایا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس کوطلب کرلیا گیا، ان طلبا کے سامنے یونیورسٹی انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی رہی ، مختلف مقدمات میں ملوث یہ طلبا پولیس اور انتطامیہ کے سامنے کھلے عام پھرتے رہے دوسری طرف احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ 7 سال سے ہماری ڈگری شروع ہوئی ہے اور تاحال ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا نا تو چیئرمین ہے اور نا ہی پڑھانے کے لئے اساتذہ ہیں۔ یونیورسٹی ہم سے ہر ماہ بھاری رقم فیسوں کی مد میں وصول کرتی ہے اور ہمیں سہولیات نہیں دی جا رہیں ہماری ڈگری پاکستان کونسل آف آرکیٹکچر اینڈ ٹاون پلانرز سے الحاق شدہ بھی نہیں ہے اگر ہماری ڈگری الحاق نہیں ہوتی تو یہ ہمارے کسی کام کی نہیں ہے طلباء نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے ہمارا مسئلہ حل کرایا جائے ، جس کے بعد آر او ڈاکٹر مقرب اکبر نے مظاہرین سے مطالبات کئے اور وائس چانسلر کی واپسی پر معاملہ حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد مظاہر ہ ختم ہوگیا۔