پولیس کی روایتی غفلت ’’جا ن کو خطرہ ہے ‘‘ تحفظ کی درخواست نظر انداز ، خاتون بھائیوں ، بھتیجی کے ہاتھوں قتل

پولیس کی روایتی غفلت ’’جا ن کو خطرہ ہے ‘‘ تحفظ کی درخواست نظر انداز ، خاتون ...

  

وہاڑی‘ لڈن (بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار )لڈن پولیس کی ہٹ دھرمی اور لاپرواہی خاتون کی جان لے گئی، بھائیوں اور بھتیجوں نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا،پولیس تھانہ لڈن نے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔واقعات کے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

مطابق وہاڑی کے علاقہ تھانہ لڈن کی حدود فیض فارم کی رہائشی انور بی بی نے دو روز قبل تھانہ لڈن میں درخواست دی کہ ملزمان شبیر، بشیر، شمس اور شہبازسے میری جان کو خطرہ ہے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے لیکن پولیس نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی کاروائی نہ کی ملزمان نے گزشتہ روز انور بی بی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے لیا اور ایک ملزم شمس کو گرفتار بھی کر لیا، گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ مقتولہ طلاق یافتہ تھی اوراس کے متعدد غیر مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس سے ہم اسے منع کرتے تھے لیکن وہ بازنہیں آتی تھی اورلوگ ہمیں طعن وتشنیع کرتے تھے جس کی وجہ سے ہم نے مجبورہوکراسے قتل کردیا ہے اور دو روز قبل مقتولہ نے ہمارے خلاف تھانہ لڈن میں جھوٹی درخواست بھی دی تھی اورہمیں مسلسل پریشان کررہی تھی۔دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ لڈن سے رابطہ کیاگیاتواس کا کہنا تھا کہ مجھے مقتولہ کی درخواست کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اس کے بارے میں آپ متعلقہ تفتیشی افسر سے پوچھیں جب کہ تفتیشی افسر فرحت عباس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ میرے دائرہ اختیارسے باہرہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ مقتولہ کاپوسٹمارٹم کروانے کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -