تنخواہوں کی عدم ادائیگی ‘ عملہ صفائی کی ہڑتال ‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ‘ تعفن
کو ٹ ادو (نا مہ نگار) میو نسپل کمیٹی کے عملے کی ہڑتال شہر بھر میں گند گی ڈھیر لگ گئے گلیا ں جو ہڑکا منظر پیش کر نے لگی ۔تفصیل کے مطا بق میو نسپل کمیٹی کے چیئر مین کی نااہلی غفلت اور لا پرواہی کے با عث میو نسپل کمیٹی کے عملے کی تنخواہو ں کی عدم(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ادا ئیگی اورعملہ صفا ئی کی کا م چھوڑ ہڑتا ل نے شہر یو ں کو اذیت میں مبتلا کر دیا شہر بھر میں گند گی کے ڈھیرلگے ہو ئے ہیں گلیو ں میں نا لیو ں کا گندا پا نی کھڑا ہے گلیو ں میں گند گی کی ڈھیر وں کے با عث شہر کی گلیاں بند ہیں تعفن پھیل رہا ہے گند ے پا نی میں مچھروں کی افزائش نسل ہو رہی ہیں شہر یو ں نے گلیو ں کوکھولنے کے لئے مجبور گند گی کے ڈھیروں کو ختم کر نے کے لئے آگ لگا نا ہی بہتر سمجھا ۔گھروں کو جا نے کے لئے گلیو ں میں کھڑے نا لیو ں کے گند ے پا نی سے گزر کر جا نے پر مجبو ر ہیں مگر شہر یو ں کی مشکلات دیکھنے کے با وجود انتظا میہ تص سے مس نہیں ہو رہی ہیں شہریو ں نے وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے مطا لبہ کیا ہے ۔