بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ‘ شیخ عثمان فاروق
ملتان(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شیخ عثمان فاروق نے کہاہے کہ بجلی ، گیس اور ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے اور اشیائے ضروریہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔تحریک انصاف کی نئی حکومت مسلسل عوام کا خون نچوڑنے میں لگی ہوئی ہے۔بجلی کے نرخ میں ہونے والے حالیہ اضافے سے عوام کو 16ارب روپے اضافی اداکرنے پڑیں گے۔حکومت عوام کی حالت زار پر ترس کھائے اور حالیہ بجلی کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو فی الفور واپس لے۔حکومت ڈلیور کرنے کی بجائے مہنگائی،بیروزگاری،پٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل کیے جانے والے دعوے اور وعدے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔ جب تک پاکستان کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف نہیں دیاجائے گا تبدیلی کا نعرہ کھوکھلاہی محسوس ہوتارہے گا۔چہروں کی تبدیلی سے نظام میں نہ پہلے کبھی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی اب آئے گی۔حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے عوامی مسائل ومشکلات کم ہوں اور لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی نظر آئے