راجن پور ‘ تاریخی قصبہ کی سڑکیں کھنڈر ‘ سیوریج سسٹم تباہ ‘ اہل علاقہ کا احتجاج
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کاتاریخی وقدیمی قصبہ حکو متی عدم توجہی کے باعث اجڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کا نواحی قدیمی وتاریخی قصبہ آج بے شمار بنیادی سہولیات سے محروم ہے قصبہ کی اکلوتی سڑک شکستہ ہو چکی پلیاں ٹوٹنے سے کئی بار حادثات رونماء ہو چکے ہیں(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
اس قصبہ کے مریضوں کو سڑک کی شکستہ حالی کے باعث ہسپتالوں میں پہنچنے میں دُشواری کاسامنا ہے علاقہ مکینوں غلام عباس ،زمیندار میاں فلک شیر ،محمود احمد ،ریاض احمد سمیت درجنوں مکینوں نے سروے کے دوران احتجاج کیا اور کہا کہ چار ہزار نفوس پر مشتمل قصبہ ریخ باغ والامیں آٹھ سال قبل آنے والے بدترین سیلاب کے بعد اس قصبہ کی سڑکیں ٹوٹ چکیں ،سیوریج کانظام نہ ہونے سے گھروں کا گندہ پانی جگہ جگہ جوہڑوں کی شکل اختیار کرچکا جس سے قصبہ بھر کے مکینوں کو آمدروفت کومشکلات درپیش ہیں قصبہ کی اکلوتی ڈسپنسری کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے ڈسپنسری کے کمروں میں جڑی بوٹیاں اُگ آئی ہیں دیمک نے دروازوں اورکھڑکیوں کوختم کردیا جبکہ صفائی اور مرمتی کام نہ ہونے سے عمارت کاپلستر جگہ جگہ سے اُکھڑ چکاہے قصبہ کے مکین جن کاگذر زراعت پر ہے جعلی زرعی ادویہ کی بدولت اپنی فصل کپاس تباہ کربیٹھے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ترجیحی بنیادوں پر قصبہ ریخ باغ والا کی سڑکوں کی مرمت ،سیوریج نظام کی تعمیر اور ڈسپنسری کواَپ گریڈ کرکے یہاں بنیادی مرکز صحت تعمیر کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے خصوصی حکم جاری کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔