بارش کے بعد ڈیرہ شہر کی حالت خراب ‘ جگہ جگہ گندگی ‘ لوگوں کی سانسیں بند

بارش کے بعد ڈیرہ شہر کی حالت خراب ‘ جگہ جگہ گندگی ‘ لوگوں کی سانسیں بند

  

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ‘نمائندہ خصوصی) بارش کے بعد ڈیرہ غازیخان شہر کی حالت انتہائی خراب گندگی اور کوڑاکرکٹ کے ہر جگہ موجود ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

کا جینا محال کردیا۔وزیراعلی کے ضلع میں وزیراعلی کی بھیجی ہوئی ٹیم کی کارکردگی زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکی ۔میونسپل کارپوریشن ،ڈیرہ غازیخان کے بڑے اور ان کے سرپرست صفائی عملہ سمیت منظر سے غائب ۔میئر شاہدحمید خان چانڈیہ اور پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے شہر کو لاوارث چھوڑدیا۔میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ۔ سید عبدالعلیم شاہ ‘ میونسپل کارپوریشن ممبر سید عمران خان نے کہا کہ میئر شاہد حمید خان چانڈیہ کو پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی اور سردار دوست محمد خان کھوسہ نے گٹھ جوڑ کرکے شہر پر مسلط کیا ڈیرہ غازیخان شہر جنوبی پنجاب کا گنداترین شہر بن چکا ہے ۔ممبر قومی اسمبلی محترمہ زرتاج گل وزیر بھی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جھاڑو دینے کا فوٹو سیشن کراکے غائب ڈیرہ غازیخان شہر میں آندھی اور ہلکی بارش کے بعد بازاروں ،گلیوں اور چوکوں پر پڑے گندگی اورکوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن اور بدبونے فضاء کو آلودہ کررکھاہے شہری صورتحال سے پریشان ہیں جبکہ شہر میں چار دن واٹرسپلائی بھی مکمل بند رہی اور شہری پانی کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رہے ۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے بتایا کہ ہمارا اُمیدوار سید عمران شاہ میئر کا الیکشن ایک ووٹ سے ہارا موجودہ میئر شاہد حمید خان چانڈیہ کو کھوسہ گروپ کے سردارودوست محمد خان کھوسہ اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے گٹھ جوڑ کرکے دولت کے بل بوتے پر میئر بنوایاتھا۔شہری ان کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی کرائے ۔صورتحال بارش کے بعد مزید خراب ہوئی ہے ۔صورتحال کی اصلاح نہ ہوئی تو شہری سٹرکوں پر آکر احتجاج کرینگے۔

سانسیں بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -