ٹریفک پولیس ، موٹر اینڈ ٹراسپورٹ برانچ میں گھپلوں کا انکشاف ’’ذمہ داروں کی صرف سرزنش‘‘

ٹریفک پولیس ، موٹر اینڈ ٹراسپورٹ برانچ میں گھپلوں کا انکشاف ’’ذمہ داروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی) ، ٹریفک پولیس کی موٹر اینڈ ٹرانسپورٹ برانچ میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر رانا محمد معصوم نے ایم ٹی برانچ کے عملہ کی سخت سرزنش کی سی ٹی او نے پمپ سے پٹرول کی فراہمی بھی بند کرا دی، دونوں ملازمین کئی سالوں سے ایم ٹی برانچ میں تعینات ہیں،(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

سی ٹی او نے اچانک ٹریفک پولیس کے موٹرسائیکلوں کی انسپکشن کی دوران انسپکشن وارڈنز نے منظور شدہ فیول نہ ملنے کا شکوہ کیا، سی ٹی او نے موٹرسائیکلوں کے ناقص ٹائروں بارے دریافت کیا، وارڈنز نے چار سالوں سے ٹائر نہ بدلنے کا بتایا،چیف ٹریفک آفیسر نے معاملہ کی جانچ پڑتال شروع کر دی، ایم ٹی برانچ کے ریکارڈ میں ٹائر 3 بار کاغذوں کی حد تک بدلے جا چکے تھے ایم ٹی انچارج انسپکٹر رائے صابر اور محرر صفدر بخاری کی سرزنش کی گئی ذرائع ان کو جلد ایم ٹی برانچ سے ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے ۔
ٹریفک پولیس