ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور کا سنٹرل جیل کادورہ ‘ قیدیوں کے مسائل حل کرنیکا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور کا سنٹرل جیل کادورہ ‘ قیدیوں کے مسائل حل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری طارق جاوید نے سینئر سول جج بہاول پور عاصم شفیق اور سول جج(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

بہاول پور نادیہ مشہودکے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔ معزز جج کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز جج نے وومن وارڈ، جیل ہسپتال کا دورہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پراطمینان کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور طارق جاوید نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل بہاول پور ندیم فضل اور ایکٹنگ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان کوریجہ نے جیل کا دورہ کروایا۔ معزز ججز نے اسیران بچون کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔