مین پائپ لائن سے تیل چوری کے 2 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

مین پائپ لائن سے تیل چوری کے 2 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مین پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزموں کی درخواست(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ تیل کی چوری کرنا قومی معیشت پر براہ راست حملہ ہے۔ تیل چوری جیسے جرائم معاشی صحت مندی کے لئے بڑا چیلنج ہیں۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ محمود کوٹ نے 11اکتوبر 2017ء کو پارکو کے سکیورٹی آفیسر مجاز کی رپورٹ پرتیل کی قومی لائن میں مختلف پائپ لگاکر تیل چوری کرنے کے الزام میں ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔ ابوظہبی اور حکومت پاکستان کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں تیل چوری کی واردات پکڑی گئی ہے جس میں ملزمان سے مختلف آلات بھی برآمد ہوئے ہیں اور ملزموں کی بھرپور مجرمانہ شرکت اور فعل کی تفتیشی آفیسر نے تصدیق بھی کی ہے۔ فاضل عدالت میں محمد خلیل اور محمد عباس نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کی تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -