باپ کے قاتل کو سزائے موت ‘ 3 لاکھ جرمانہ

باپ کے قاتل کو سزائے موت ‘ 3 لاکھ جرمانہ

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سگے باپ کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ملزم بیٹے کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ و معاوضہ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ قطب پور کے مطابق ملزم عارف کیخلاف بھائی محمد آصف نے مقدمہ درج کروایا کہ والد محمد یعقوب کو ملزم نے نشے کی حالت میں گولی مار کر قتل کردیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے تمام ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو قید و جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -