ضلع کونسل ڈیرہ میں 8ارب 35کروڑ 60لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ضلع ناظم ڈیرہ نوابزادہ عزیزاللہ علیزئی نے ضلعی حکومت کاچوتھابجٹ برائے 2018-19 8ارب35 کروڑ60لاکھ 58ہزارروپے اور2017-18کاروائزڈبجٹ ضلع کونسل سے منظورکرالیا۔بطورضلع ناظم میرافرض بنتاہے کہ میں اپنے فرائض منصبی کواحسن طریقے سے سرانجام دوں ۔ ضلع ممبران کی مشاورت کے بغیرکوئی کام نہیں کروں گا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی کااسمبلی سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم ڈیرہ نوابزادہ عزیزاللہ علیزئی نے ضلع کونسل کے اجلاس میں ضلعی حکومت کاچوتھابجٹ برائے 2018-19 8ارب35 کروڑ60لاکھ 58ہزارروپے اور2017-18کاروائزڈبجٹ 6ارب77کروڑ37لاکھ44ہزارروپے ایوان میں پیش کردیا۔انہوں نے کہاکہ بجٹ برائے2018-19کا8ارب35 کروڑ60لاکھ 58ہزارروپے کے بجٹ میں تنخواہوں کی مدمیں 7ارب 11کروڑ24لاکھ31ہزارروپے ، غیرترقیاتی فنڈزکی مدمیں 61کروڑ96لاکھ57ہزارروپے اورترقیاتی فنڈزکی مدمیں41کروڑ7لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 2017-18کے روائزڈبجٹ میں 6ارب77کروڑ37لاکھ44ہزارروپے تنخواہوں کی مدمیں ،79کروڑ26لاکھ58ہزارروپے غیرترقیاتی فنڈزکی مدمیں اور42کروڑ9الکھ 78ہزارروپے ترقیاتی فنڈزکی مدمیں رکھے گئے ہیں ۔ اجلاس سے ہارون اعوان ،قیس جاوید،انعام الحق غزنی خیل اورناہید بخاری سمیت دیگرممبران نے خطاب کیا۔ اس دوران اجلاس میں اے ڈی بلدیات موسم خان کنڈی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انورکمال برکی سمیت دیگرمحکموں کے ذمہ داران بھی موجودتھے ۔ اجلاس میں سابق ضلع ممبر ملک فتح شیرکی وفات پرفاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں ضلع ممبران نے بحث کے بعدبجٹ کے منظوری دی ۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم عزیزاللہ علیزئی نے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔ ڈیرہ کی خوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہرمسئلے کو مل جل کر حل کریں گے۔ڈیرہ کوحقیقی معنوں میں ڈیرہ پھلاں داسہرابنائیں گے۔