مٹہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں میڈیا کے دفاتر کا صفایا
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ میں چوروں کی بڑھتی ہوئی وارداتیں مٹہ بازار میں نامعلوم چور میڈیا افس پہنچ گئے روزنامہ ازادی اور خبر کار کے نمائندے کی افس کی تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے میں کامیاب پولیس نے رپورٹ درج کی مٹہ کی صحافی برادری اور مٹہ پریس کلب کے طرف سے واقعہ کی شدید مذمت پولیس بلاء تاخیران ملزمان کو گرفتار کرکے نشانہ عبرت بنادیں بصورت دیگر صحافی برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے تفصیلات کی مطابق مٹہ تحصیل اور مٹہ بازار میں نامعلوم چوروں کی طرف سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوکر یہ نامعلوم چور میڈیا افس بھی پہنچ گئے اور گذشتہ رات کو نامعلوم چوروں نے روز نامہ ازادی وخبر کار کے نمائبدے خائستہ باچا کی افس کی تالے توڑ کر افس سے ایک لاکھ 39ہزار روپے کی مجموعی قیمتی سامان لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دفتر سے چوری ہونے والے سامان میں ایک بڑا سکرین ایک عدد ایل سی ڈی ایک عدد کیمرہ صحافتی کام کی ایک عدد کیمرہ سی سی ٹی وی ایک عدد ڈی وی ڈی ایک عدد کیبل کی منڈیٹر اور 45ہزار روپے نقد شامل ہیں ادھر پولیس نے واقعہ کی بارے میں رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے دریں اثناء اس واقعہ پر مٹہ پریس کلب اور مٹہ صحافتی برادری نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور ذمہ دار احکام سے پوری مطالبہ کیا کہ وہ بلاتاخیر ان نامعلوم چوروں کو گرفتار کرکے نشانہ عبرت بنائیں ورنہ مٹہ کی صحافی برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ادھر اطلاع ملتی ہی مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر مقامی پولیس اور صحافی برادری موقع پر پہنچ گئے