خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج پر وگرام کے دوسرے مر حلے پر تیز ی سے کا م جا ری ہے

خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج پر وگرام کے دوسرے مر حلے پر تیز ی سے کا م جا ری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج پر وگرام کے دوسرے مر حلے پر تیز ی سے کا م جا ری ہے اس سلسلے میں گذ شتہ روز دو روزہ تر بیتی پر وگرا م کا انعقا د کیا گیا۔ جسمیں نو جو انو ں کو پر وگرام کی افا دیت کے با رے میں آگا ہ کیاگیا۔ ورکشاپ میں صوبے کے نو جوانو ں کو کا روبا ری شخصیا ت کی جا نب سے کاروبار کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے کے حوالے سے تجاویز کے بارے میں تر بیت دی گئی تا کہ حکو مت خیبر پختو نخوا کی طر ف سے نو جوانو ں کے لئے شرو ع کئے گئے پروگرام خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج سے نو جوان فا ئدہ لے سکیں اور اپنے کا روبا ر شروع کر نے کے علا وہ دوسر ے افراد کو بھی با روزگا ر بنا ئیں۔ پر وگرام کے حوالے سے سنیئر وزیر برا ئے سیا حت، کھیل و امو رنو جو انان عا طف خا ن نے کہا کہ صوبے کے نو جوانو ں کو اپنے پیر و ں پر کھڑا کر نا پا کستا ن تحر یک انصا ف کے منشو ر کا حصہ ہے اور اس مقصد کے حصو ل کے لئے خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج ایک بہتر ین پر و گرام ہے جس سے نہ صر ف نو جو ان خود روزگار کرسکیں گے بلکہ دیگر نو جوانو ں کو بھی روزگا ر فرا ہم کر یں گے۔ سنیئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کے دوسرے مر حلے پر کا م تیزی سے جا ری ہے۔ پروگرام کے تحت صوبے کے با صلا حیت نو جوان جو نئے قا بل عمل کا روبا ری تجا ویز کے ساتھ سا منے آئیں انکو حکو مت کی طر ف سے نہ صرف گرا نٹ دی جا ئیگی بلکہ با قا عدہ طو ر پر انکے کا روبا ر کو کا میا ب بنا نے کے لئے انہیں تر بیت بھی دی جا ئیگی۔ صوبا ئی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختو نخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام خیبر پختو نخواکا ایک منفر د پروگرام ہے جسکے بہت زبر دست نتا ئج سا منے آرہے ہیں۔ خیبر پختو نخوا میں پر وگرام کی کا میا بی کے بعد اسے پو رے پا کستان تک وسعت دی جا ئیگی۔ یا د رہے خیبر پختو نخوا حکو مت نے خیبر پختو نخوا امپکیٹ چیلنج پروگرام کے پہلے مر حلے میں 43 مختلف کا روبا روں کے لئے نو جوانوں کو گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔