مٹہ میں ٹریفک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار بیٹا جاں بحق ،باپ زخمی

مٹہ میں ٹریفک حادثہ ،موٹر سائیکل سوار بیٹا جاں بحق ،باپ زخمی

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) مٹہ شکردرہ کی قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کی درمیان تصادم موٹر سائیکل پر سوار بیٹا جان بحق جبکہ باپ شدید زخمی دونوں باپ بیٹا فاتحہ خوانی کیلئے چکدرہ سے ائے تھے کہ خود حادثے کی شکار ہوگئے موٹر کار ڈرائیور گرفتا ر تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ شکردرہ کی مقام پر ایک موٹر سائیکل اور موٹرکار کی درمیان تصادم کی نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹے میں سے بیٹا مسمی ابراھیم عمر چالیس سال سکنہ چکدرہ موقع پر جان بحق ہوا جبکہ انکے والد حضرت سید شدید زخمی ہوکر علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ادھر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار ڈرائیور مسمی رحمت علی ولد علی خان سکنہ خوازہ خیلہ کو گرفتار کرلیا ہے یاد رہے کہ دونوں باپ بیٹا فاتحہ خوانی کیلئے یہاں ائے تھے کہ شکردرہ کی مقام پر خود حادثے کی شکار ہوگئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -