سردار رحمان ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین او ر عبدالرشید وائس چیئرمین تعینات

سردار رحمان ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین او ر عبدالرشید وائس چیئرمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا حکو مت نے خیبر پختو نخوا پو لیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 56 کے تحت ایڈو کیٹ مسعودالرحمن کو چیئر مین ڈسٹر کٹ پبلک سیفٹی کمیشن ہری پور جبکہ عبد الرشید تنولی کو و ائس چیئر مین ڈسٹرکٹ پبلک سفیٹی کمیشن ہری پور تعینا ت کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ اور قبا ئلی امو ر سے جا ری کر دہ نو ٹیفیکیشن کے مطا بق ڈسٹر کٹ پبلک سیفٹی کمیشن ہری پورکے ممبران نے متفقہ طو ر پر یہ انتخاب کیا۔ چیئر مین اور وائس چیئر مین مذکو رہ ایکٹ کے تحت وضع کر دہ فرائض و ذمہ داری کو ادا کر ینگے۔ کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کی تقرری کا دورانیہ 2 سال کیلئے ہو گا اور وہ دوسری با ر منتخب ہو نے کے اہل نہیں ہو نگے۔ چیئر مین کمیشن کے تمام اجلا سوں کی سربراہی کر ئینگے جبکہ انکی غیر موجودگی میں وائس چیئر مین اجلا س کے سر براہ ہو نگے۔

Ba