رستم ،بدنام زمانہ منشیات فروش ڈرامائی انداز میں گرفتار

رستم ،بدنام زمانہ منشیات فروش ڈرامائی انداز میں گرفتار

  

رستم (نمائندہ پاکستان) زمانہ بدنام منشیات فروش ڈرامائی انداز میں گرفتار،انکے قبضے سے اعلی کوالٹی کے 1650گرام چرس بھی برآمد۔واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ کے رہائشی لائق تاج ولد زرتاج جو عرصہ کئی سالوں سے منشیات کے مکردہ دھندے میں مصروف عمل تھاملزم کے خلاف گزشتہ ادوار میں منشیات کے زد میں 12مقدمات درج ہوئے تھے۔گزشتہ روزتھانہ رستم کے ایس ایچ او گوہر علی خان کو اطلاع ملی کہ ملزم لائق تاج اپنے حجرے میں موجود دھندہ چلا رہاہے ایس ایچ او نے اے ایس آئی بخت زادہ خان کی نگرانی میں نفری کو ترتیب دیکر چھاپہ مارنے پر ملزم لائق تاج کے قبضے سے بلیک شاپنگ بیگ میں 1650گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو سرکار ی مہمان بنایا۔

Ba

مزید :

پشاورصفحہ آخر -