پبلک ٹرانسپورٹرز کا اڈو ں کی بھرمار کیخلاف 4اکتوبر کو مظاہرے کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹرز کا اڈو ں کی بھرمار کیخلاف 4اکتوبر کو مظاہرے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے جی ٹی روڈ پشاور پر نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھرمار کیخلاف 4 اکتوبر بروز جمعرات جنرل بس سٹینڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیاہے۔ جنرل بس سٹینڈ میں پبلک ٹرانسپورٹ اونر کے صدر خان زمان آفریدی، متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نورمحمد مہمند، شاہین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر صاحب شاہ یوسفزئی اور راولپنڈی اسلام آباد ہائی ایس بکسہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عالم نے شرکت کی جس میں فیصلہ کرلیاہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے جنرل بس سٹینڈ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے پشاور بس ٹرمینل سرکاری اڈہ جات میں بھاری بھرکم شیڈول ٹیکس کے باوجود نجی ٹرانسپورٹ اڈوں نے این او سی حاصل کرکے معمولی ٹیکس دینے پر سروس شروع کردی ہیں جس سے سرکاری اڈہ جات کے ٹرانسپورٹ کا کاروبار ٹھپ پڑگیاہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ و ضلعی حکومت این او سی منسوح کرکے سرکاری اڈہ جات سے چلنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے مشکلات کم کرے۔ انہوں نے کہاکہ نجی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف احتجاج کی پہلے بھی کال دی تھی لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے یقین دہانی پر ہڑتال ملتوی کردیا تھا لیکن اس دفعہ پر کسی صورت احتجاج ملتوی نہیں کرینگے۔