تیمرگرہ ،تحصیل ناظم منڈا نے مردہ جانور لانے والے قصاب کو گرفتار کرلیا

تیمرگرہ ،تحصیل ناظم منڈا نے مردہ جانور لانے والے قصاب کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) تحصیل ناظم منڈ ا کی بروقت کاراوائی ،سلاٹر ہاوس مردہ گائے لانے والا قصاب رنگے ہاتھوں گرفتاردیرلوئیر کے تحصیل منڈا میں خفیہ اطلاع ملنے پرتحصیل ناظم ہمایون خان نے مقامی تحصیلدار اور ٹی ایم اے ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروئی کرتے ہو ئے قصاب کو رنگے ہا تھوں پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا ،مذکورہ قصاب مذبح خانے میں مردہ گائے کا گوشت کاٹنے میں مصرو ف تھا ،ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مردار گائے کے گوشت کو مضرصحت قرار دیا،دریں اثناء ٹی ایم اے اہلکاروں نے مضرصحت گوشت کو دریا برد کردیا ،شہریوں نے تحصیل ناظم کی بروقت کا روائی کو خوش آیند قرار د یتے ہو ئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرنے اور مکروہ دھندے میں ملوث افراد کوسخت سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔