مردان ،سمال چیمبر کے نومنتخب صدر اورکابینہ نے چارج سنبھال لیا
مردان ( بیورورپورٹ ) سمال چیمبر کے نومنتخب صدر اورکابینہ نے چارج سنبھال لیا مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر محمد نواز ماندوری ،سینئر نائب صدر رضوان اللہ اورنائب صدر نصیر احمد نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب سمال چیمبر میں منعقد ہوئی جس میں سمال چیمبر کے بانی حاجی احسان اللہ باچاسمیت ایگزیکٹو باڈی ممبران اور تاجر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر محمد نواز ماندوری کاکہناتھاکہ تاجروں اور صنعتکاروں نے ان پر جو اعتماد کیاہے اسے کسی طورپر ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہوں گا سمال چیمبر کے بانی اورمرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی احسان اللہ باچا نے کہاکہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اوراس وقت تاجر برادری اور چھوٹے صنعتکار گوناگو مسائل سے دوچارہیں انہوں نے کہاکہ نئی کابینہ پر بھاری ذمہ داریا ں ڈال دی گئی ہیں ۔
Back to Conve