مردان میں دن دیہاڑے ایک شخص کا قتل
مردان ( بیورورپورٹ) شہر کے ضلع کچہری کے سامنے ایک شخص کو دن دیہاڑے مخالف نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا سٹی پولیس کے مطابق مقتول زبیر ولد بخت الدین حال سرڈھیری ضلع چارسدہ سے پیشی بھگتنے کے لئے ضلع کچہری آیا ہواتھا واپسی پر مبینہ مخالف نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ ملزم شاہ زیب ولد اخترگل ساکن گڈبنو گوجرگڑھی گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم کے مابین سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی ۔