مردان چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ہونے والے کابینہ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

مردان چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ہونے والے کابینہ نے اپنے عہدوں ...

  

مردان (بیورورپورٹ )مردان چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ہونے والے کابینہ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا چارج سنبھالنے والوں میں صدر ظاہر شاہ، سینئر نائب صدر قسمت احمد اور، جبکہ سید فریداللہ شاہ نائب صدر شامل ہیں۔تقریب میں منتخب ہونے والے ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران مردان کے مختلف صدور، جنرل سیکریٹریز اور تاجر برادری کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چیمبر کے دفتر میں چارج سنبھالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالعزیز اور ممبر امانت شاہ نے نئے منتخب ہونے والے صدر کو چارج دی ۔ اس موقع پرچیمبر کے نومنتخب ہونے والے صدر ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لیے اعزاز اور مسرت کا موقع ہے کہ مجھ پر اعتماد کیا اور صدر منتخب کیا اور میں بطور صدریہ یقین دلاتاہوں کہ چیمبر کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرونگا جس میں مجھے مردان کے تاجروں کی امداد کی ضرورت ہوگی کیونکہ پچھلے ایک سال سے مردان چیمبر نے اپنا پایا ہوا مقام کھویا ہے جس کو بحال کرنے کی ہرطرح سے کوشش کی جائی گی اور چیمبر کو ایک مقام تک پہچایا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -