ڈیر ہ میں عوام کا ڈی ڈی اے کیخلاف مظاہرہ اور دفتر کے سامنے دھرنا

ڈیر ہ میں عوام کا ڈی ڈی اے کیخلاف مظاہرہ اور دفتر کے سامنے دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)ڈیرہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے)میں بجلی پانی ، صفائی اورنکاسی آب کے مسائل حل نہ ہونے پررہائشیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہ مظاہرہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی اے کے دفترکے سامنے کیاگیابعدمیں رہائشیوں نے دفترکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔مظاہرے کی قیادت مولانارضوان قریشی ،نیک بادشاہ محسود ،سیلاب خان محسود وڈاکٹرجاوید نے کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ ڈی ڈی اے فیڈرپر 25غیرقانونی ٹرانس فارمرزلگے ہوئے ہیں جب کہ اس کے 3غیرقانونی اڈے بھی ہیں جن کو فی الفور کاٹاجائے ۔ ڈی ڈی اے میں دوپہر تین بجے سے رات آٹھ بجے تک بجلی نہیں ہوتی جو ظلم اورزیادتی ہے۔پانی کی ٹینکی موجودہے لیکن آج تک پینے کا صاف پانی لوگوں تک نہیں پہنچایاگیااوریہ کام اب بھی ادھوراہے ۔ 2010کے بعدنکاسی آب کے نالوں کی کوئی صفائی نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے گنداپانی ہرطرف کھڑاہے ۔ صفائی کی صورت حال ابتر ہے ۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کوایک ہفتہ کی مسائل کے حل کے لیے مہلت دی جس کے بعد انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان ، کراچی سمیت دیگرسڑکوں کوبندکردیں گے۔