تورڈھیر میں مختلف تھانوں کی پولیس کی کارروائیاں جاری
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)صوابی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے مرتکب دوملزمان اورسوتیلی ماں کوقتل کرنے والابدبخت بیٹا گرفتارکرلیا۔سکنہ شگئی(ترلاندی)کامشہور منشیات فروش 1030 گرام چرس کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ زیدہ پولیس گشت پر مامور تھی کہ اس دوران اطلاع ملی کہ دیہہ زیدہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسماۃ (ر) کی قتل شدہ نعش گھر میں پڑی ہے جس پر اے ایس آئی اسد زمان جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی مدعی طارق محمد سکنہ زیدہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاہے کہ مقتولہ اسکی دوسری بیوی تھی اور بسا اوقات اسکا بیٹاابراہیم سوتھیلی ماں کیساتھ لڑتا جھگڑتا تھا وقوعہ پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مدعی کے بیٹے ابراہیم کو حراست میں لینے اور مسماۃ راحت بی بی کے قتل میں شامل تفتیش کرنے کاحکم دیدیاچنانچہ زیر قیادت ڈی ایس پی صوابی سجاد حسین،ایس ایچ او زیدہ خالد اقبال خان کی نگرانی میں ہیڈکانسٹیبل عاطف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابراہیم سکنہ زیدہ کو گرفتارکیاملزم نے دوران تفتیش اعترف جرم قبول کرلیا جس سے قبضہ سے آلہ قتل چھری بھی برآمدہوئی دریں اثناء تھانہ کالوخان میں مدعی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے6,7سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کی گئی ہے جس پر ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان نے میڈیکل رپورٹ مکمل کرکے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسرائیل خان ولد کمین خان ساکن مہمند ایجنسی کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم قبول کرکے ساراوقوعہ اگل دیاجبکہ اسی طرح دیہہ کرنل شیر میں ملزم فواد سکنہ کرنل شیر کلے بدفعلی کرکے فرار ہوچکا تھاجس پر ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان نے دیگر پولیس ٹیم اے ایس آئی ساجد عالم ،اے ایس آئی سید سلطان کے ہمراہ کامیا ب کاروائی کرکے دور علاقہ میں روپوش ملزم فواد ولد لعل زادہ سکنہ کرنل شیر کلے کو گرفتار کرکے جیل ے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا جبکہ منشیات کے دھندے میں سرگرم مشہور منشیات فروش محمد سیار سکنہ شگئی (ترلاندی )کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1030گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔