بٹ خیلہ ،پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کا ڈیمز فنڈز منصوبہ میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

بٹ خیلہ ،پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کا ڈیمز فنڈز منصوبہ میں بھر پور حصہ لینے کا ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ( PEN ) کاچیف جسٹس کے ڈیم فنڈمیں ڈونیشن دینے اور ملین ٹری منصوبے میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ، ضلع ملاکنڈمیں منشیات کے خاتمے کا مطالبہ ، نوشہرہ میں PEN کے صوبائی ایگزیکٹیو کونسل کے منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کی تائید کی گئی۔ اجلاس می صوبائی حکومت کی جانب سے ماہرین تعلیم کو DMO مقرر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھرمیں پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مسائل کے سلسلے میں پرائیویٹ سکول نیٹ ورک ( PEN) تحصیل درگئی ملاکنڈکا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت بلال پرویز منعقد ہو ا۔اس موقع پرپرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ضلع ملاکنڈکے صدراور پی ایس آر اے کے پی کے کے ممبرامجدعلی خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمدزمان مہمان خصوصی تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدراور پی ایس آر اے کے ممبرامجدعلی خان نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حیثیت مسلمہ ہے اورکوئی بھی حکومت اس کو نظراندازکرنے کی غلطی نہیں کرے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومت کے شانہ بہ شانہ تعلیم کے فروغ کا بیڑہ اُٹھایا ہے اورحکومتی سرپرستی کے بغیر اپنے محدودوسائل سے قوم کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری آتھارٹی کا قیام خوش آئند ہے اورہم اس کے مثبت فیصلوں کی بھرپور تائید کریں گے تاہم پرائیویٹ سیکٹرکے مسائل سے اُن کو آگاہ کرتے رہیں گے اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے ۔اس موقع پر اُنہوں نے پین کی جانب سے چیف جسٹس ڈیم فنڈمیں اپنا حصہ ڈالنے اور صوبائی حکومت کی سونامی بلین ٹری منصوبے میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک متفقہ قراردادکے ذریعے ضلع ملاکنڈ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تشویش کے اظہارکے ساتھ اس کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ۔اجلاس میں نوشہرہ میں PEN کے صوبائی ایگزیکٹیو کونسل کے منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کی تائید کی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -