ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

  

راولپنڈی(آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کر دیا اور عدالت سے کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔ پیر کو جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے حنیف عباسی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی سخت بیمار ہیں، دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور جیل میں علاج ممکن نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جب کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

ایفی ڈرین کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -